حکمرانوں کے پاسملک چلانے کی صلاحیت ہے نہ کوئی ویژن،عزیز الرحمان چن

حکمرانوں کے پاسملک چلانے کی صلاحیت ہے نہ کوئی ویژن،عزیز الرحمان چن

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمران گومگوں کا شکار ہیں ان کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے۔ حکومت اپنے ابتدائی دنوں میں عوام کو ریلیف پہنچانے میں بُری طرح ناکام رہی ہے اور آئندہ بھی انڈے، مرغیوں اور کٹوں جیسی تجاویز کے سوا کوئی اچھی خبر نہیں ہے جبکہ ملک کو اس وقت ماہانہ دو ارب ڈالر کا خسارہ ہے معاشی بحران پر قابو پانے کی بجائے حکمران جیل اور کرپشن کی باتیں کرتے ہیں نظر آتے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے لئے کوئی روڈ میپ نہیں۔ برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی کے متعلق حکمرانوں کے پاس کوئی اچھی خبر نہیں۔ ابھی تک کسی بڑے منصوبے کا کوئی اعلان نہیں ہوا جبکہ سابق ادوار میں شروع ہونے والے منصوبے التوا کا شکار ہیں۔

اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اُن کی لاگت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے امریکہ آنکھیں دکھاتا تھا اب ڈالر روپے کو جوتے مار رہا ہے۔ ایک سو چار روپے پر اقتدار میں آنے والوں نے ڈالر کو ایک سو بیالیس روپے پر پہنچا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4