مغربی یلغار نے اسلامی نظام زندگی کے تصور کو دھندلادیا ہے، راغب نعیمی

مغربی یلغار نے اسلامی نظام زندگی کے تصور کو دھندلادیا ہے، راغب نعیمی

لاہور(نمائندہ خصوصی )ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مغربی یلغار نے اسلامی نظام زندگی کے تصور کو دھندلادیا ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ علماء کرام ومشائخ عظام اورمسلم سکالرز لوگوں میں اسلام کے صحیح تصور کو اجاگر کریں،اسلام ایک آ فاقی دین ہے جوزندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی کرتاہے۔اسلام کے پیروکارہمیشہ سے شدت پسندی کیخلاف سینہ سپر رہے ہیں۔انتہاء پسندی کے تمام صورتیں انسانیت کیلئے نقصان دہ ہیں، میانہ روی،اعتدال پسندی سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔ مغربی یلغار کے روکنے کیلئے مسلم سکالرزاپنا کردار ادا کریں۔ مفتی محمدحسین نعیمی ؒ کی تعمیری سوچ،اعتدال پسندی عصرحاضر کے علماء کے لئے مشعل رہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ کے شعبہ علوم عصریہ کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ڈاکٹررفیق احمد،پروفیسر سلیم اللہ اویسی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،پیروفیسر عبدالستار شاکر،پروفیسر اکرم جاوید نورانی ددیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ حاجی غلام مصطفی ،مولانا سلیم نعیمی،پروفیسر وارث علی شاہین،قاری محمدشریف نعیمی،پروفیسر وحید اعوان،پروفیسرغلام فاروق نعیمی، ہیڈماسٹر (ر)عبدلمجید ،مولانا عتیق احمد،مولانا عابد علی ،پروفیسر طیب علی رضوی،پیر فاروق احمد،مولانا محمدامین سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4