کامیاب ہو کر وکلاء برادری کے مسائل حل کروں گا،چودھری عرفان بھلا

کامیاب ہو کر وکلاء برادری کے مسائل حل کروں گا،چودھری عرفان بھلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)تحصیل فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے امیدواربرائے صدارت چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ کامیاب ہوکروکلا برادری کے انفرادی اوراجتماعی مسائل کے حل کیساتھ قانون کی بالادستی، کالے کوٹ کے تقدس کی بحالی ۔مظلوم کی امداد کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔انہوں نے سینئر وکلا ء اورینگ وکلا ء سے انتخابی مہم کے سلسلے میں اوران کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے رابطے تیزکردئیے۔


چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ وکلا ء کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اورآئندہ بھی وکلا ء کوساتھ لے کرچلنے کاعزم رکھتے ہیں