مسلم سکالرز ہائی سکول‘ مدینہ کالونی‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

مسلم سکالرز ہائی سکول‘ مدینہ کالونی‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور( جنرل رپورٹر )مسلم سکالرز ہائی سکول‘ مدینہ کالونی‘ شاہدرہ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ممتاز گرلز ہائی سکول نزد سٹیڈیم سبزہ زار‘ لاہور کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ مزنگ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سمن آباد پکی ٹھٹی‘ لاہور‘ نیو آکسفورڈ گرائمر سکول‘ رچنا ٹاؤن‘ شاہدرہ اور شاہین ماڈل ہائی سکول‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 483 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4