ہم کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں،مشتاق احمد غنی

ہم کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں،مشتاق احمد غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہو ا۔ سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے ہم کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں کرپشن کی اہم وجہ بد انتظامی اور احتساب کا فقدان ہے۔ ہم احتساب کا عمل خود سے شروع کررہے ہیں سب کی نگاہیں ہماری طرف ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایک ذمہ دار اور بااختیار کمیٹی ہے ہم بغیر کسی دباؤمیںآئے فیصلے کریں گے۔اجلاس میں محکمہ خورا ک کی 15۔2014کی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں محکمہ خوراک سے آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں سال 2013میں خریدی گئی زائد داموں کی گندم کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔ محکمے کی رپورٹ کے مطابق صوبے کو گندم کے فقدان کا سامنا تھا جس کے باعث محکمے کو PASSCO سے زائد داموں میں گندم خریدنی پڑی لیکن باقاعدہ حکمت عملی نہ ہونے کے باعث حکومت کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔پی اے سی نے اس غفلت اور غیر ذمہ داری پر متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی اور مستقبل میں ایسے معاملات میں احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال کی کوتاہی اور انتظامی کمزوریوں کے باعث سال 2013 میں9445139 کلو گرام گندم کو سستے داموں مارکیٹ میں بیچنے سے حکومتی خزانے کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی ممبرز نگت اورکزئی اور ڈاکٹر سمیرا شمس کی زیر نگرانی محکمے سے ریکوری عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں فوڈ کنٹرولر ضلع ڈی آئی خان اور فلور ملز ڈی آئی خان کی جانب سے خریدی گئی گندم کے ریکارڈز واضح نہیں کہ گندم زمیندار سے خریدی گئی یا غلے کے تاجر سے مال اٹھایا گیا جس پر انکم ٹیکس کی کٹوٹی نہیں کی گئی لہٰذا PAC نے ہدایت جاری کی کہ فوڈ کنٹرولر ضلع ڈی آئی خان ان ریکارڈز کی تصدیق کروائے ں جبکہ ڈی آئی خان فلور ملز سے ٹیکس کی ریکوری کی جائے۔