ٹیکنیکلایجوکیشن وقت کااہم ترین ضرورت ہے ، محمد عاصم خان

ٹیکنیکلایجوکیشن وقت کااہم ترین ضرورت ہے ، محمد عاصم خان

پشاور( سٹی رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،ٍ ٹیکنیکل تعلیم کی بہتری اورسہولیات کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاجائیگا، ملک میں ہنرمند افراد کی شدید کمی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام اداروں میں میرٹ کو نافذ العمل کیاگیاہے ، محنتی طلباء پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے وژن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد اعلی مقام سے حاصل کرسکتے ہیں ، محنتی طلباء کو ضرور انکا مقام ملے گا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقرباء پروری ، سفارش کلچر کی بھر پور حوصلہ شکنی کررہی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سینٹر (GTVC ) میں سپورٹس فیسیٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ضلع ناظم نے پورے صوبے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے اسی سکول کیلئے ایک لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اعلی کاکردگی کامظاہرہ کرنے والے سکول ٹیچر میر رحمان کو ضلعی حکومت کی جانب سے شیلڈ اور سرٹیفیکٹ سے نوازا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل ملک آفتاب نے ضلع ناظم کی آمد اور طلباء کی حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ اداکیا اور سکول کے مسائل سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ سکول ہذا 1942 ء میں قائم کیاگیا ہے جس کی تزین و آرئش اوردیگر مرمتی کام کیلئے ضلعی حکومت سے تعاون کی اپیل کی ، تقریب میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید ، اساتذہ کرام اوروالدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر