بٹ خیلہ میں دو نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،گھر میں کہرام

بٹ خیلہ میں دو نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،گھر میں کہرام

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں اگرہ میں کنویں میں کام کرنے والے ایف سی اہلکارسمیت دورشتہ دارنوجوان بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق دونوں نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمالاکنڈایجنسی کے یونین کونسل اگرہ میں گاؤں نارنجی کے ایف اسی اہلکار حمیداللہ ولدطورگل اورگل رحمان ولد فضل الرحمان جواپس میں قریبی رشتہ دارہیں کنویں میں کام کرنے کے دوارن بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے دونوں کوفوری طورپربٹ خیلہ ہسپتال لایاگیامگروہ پہلے سے وفات پاچکے تھے ۔دونوں نوجوان کے جاں بحق ہونے پرپورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر