کوہاٹ ،محمد زئی میں گیس 3 سالوں میں بھی نہ پہنچ سکی

کوہاٹ ،محمد زئی میں گیس 3 سالوں میں بھی نہ پہنچ سکی

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) محمد زئی میں گیس تین سالوں میں نہ پہنچ سکی 2015 میں شہریار آفریدی نے منصوبے کا افتتاح کیا تھا مگر گیس آج تک نہ پہنچ سکی تفصیلات کے مطابق سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور موجودہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے مئی 2015 میں محمد زئی گیس منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کے مطابق گاؤں محمد زئی میں ساڑھ تین کلومیٹر تک گیس لائن بچھا کر عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرنا تھا مگر بدقسمتی سے محمد زئی کی عوام آج بھی گیس کی عظیم نعمت سے محروم ہے اور تین سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود گاؤں محمد زئی کے گھروں تک گیس نہ پہنچ سکی اور عوام آج بھی لکڑیوں اور دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو کہ یقیناًشہریار آفریدی کے لیے باعث تشویش اور باعث شرم امر ہے گاؤں محمد زئی کی عوام نے امید ظاہر کی کہ اب جبکہ شہریار آفریدی کے پاس اختیارات کی کمی نہیں تو وہ یقیناًاس دیرینہ وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر