مہمند، معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مہمند، معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔ بلائنڈ کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں 3 دسمبر کو کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں عالمی یوم معذوران پر وقار طریقے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے نابینا کھلاڑیوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ جس میں بلائینڈ کرکٹ کلب اپر مہمند نے لوئر مہمند بلائینڈ کرکٹ کلب کو ہرایا۔ جبکہ رسہ کشی کے مقابلے میں لوئر مہمند کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ایم این اے ساجد خان مہمند، سپورٹس منیجر سعید اختر، سوشل ویلفیئر آفیسر عمران خان، پی آر سی ایس کے افضل خان نے فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان بلائینڈ قومی ٹیم کے کھلاڑی محسن خان اور دیگر کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔ اس موقع پر معذور افراد میں سوشل ویلفیئر مہمند کی طرف سے وہیل چیئرز، بیساکھیاں اور بلائنڈ کھلاڑیوں میں سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سپورٹس وردیاں تقسیم کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر