نوشہرہ ،بلدیاتی ضمنی انتخابات ،جے یو آئی کا امیدوار اے این پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار

نوشہرہ ،بلدیاتی ضمنی انتخابات ،جے یو آئی کا امیدوار اے این پی کے امیدوار کے ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) یونین کونسل نوشہرہ سٹی پر ضمنی بلدیاتی انتخابات جمعیت علماء اسلام کا امیدوار محمدولیداختر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالصمد کے حق میں دستبردار ہوکر اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ملک جمعہ خان، جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، مسلم لیگ ن کے یار محمدخٹک، جمعیت علماء اسلام کے الحاج پرویز خٹک ون اور جمعیت علماء اسلام نوشہرہ سٹی کے امیر مولانا عبدالہادی بھی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک جمعہ خان، مفتی حاکم علی حقانی اور الحاج پرویز خٹک ون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند حکومتی شخصیات نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے بالخصوص وزیر دفاع اپنے امیدواروں کو مختلف حربوں سے بلامقابلہ کامیاب کرانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے اور بعض جگہوں پر تو امیدواروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے آج پی ٹی آئی والے کے حرکتوں پر چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے مانکی شریف، کاکاصاحب، نوشہرہ سٹی، یونین کونسلوں پر ضمنی انتخابات میں بھرپور ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے اگر اس ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے اقدمات نہیں اٹھائے گئے تو شہر کے چوکوں اور مقامی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے بکسیں رکھ کر الیکشن کی بائیکاٹ کا اعلان کریں گے کیونکہ یہی ضمنی بلدیاتی انتخابات موروثی سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر