کوہاٹ میں تجاوزات کیخلاف فائنل آپریشن شروع کردیا گیا

کوہاٹ میں تجاوزات کیخلاف فائنل آپریشن شروع کردیا گیا

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کوھاٹ نے تجاوزات کے خلاف صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف فائنل آپریشن شروع کر دیا ہے بعض عناصر سوشل میڈیا پر اس آپریشن کو ظلم اور زیادتی قرار دے رہے ہیں مگر افسوس ان عناصر کو اس بات کا علم نہیں کہ ٹی ایم اے اہلکاران افسران و ضلعی انتظامیہ ددرجنوں مرتبہ تجاوزات کے مرتکب دکانداروں اور ان کے سامنے زمین پر بیٹھے چھابڑی فروشوں کو وارننگ و تحریری نوٹس جاری کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے کوھاٹ کے انفورسمنٹ آفیسر وقاص نے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹی ایم اے انتظامیہ بازاروں میں آپریشن نہ کرے اور عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہو تو لوگ کہتے ہیں کہ ٹی ایم اے اہلکاران ان سے بھتہ لیتے ہیں لیکن جب عوام کی خواہش پر قانون کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہیں تو یہ لوگ پھر کہتے ہیں کہ ٹی ایم اے والے ظالم ہیں انہوں نے عوام خصوصاً بلدیاتی نمائندوں اور تاجر رہنماؤں سے اپیل کی کہ خدارا کوھاٹ کی عوام کے ساتھ ظلم کرنے اور کشادہ راستوں کو تنگ کرنے والوں کی حمایت نہ کریں اور بازار بند کرنے کے بجائے اپنی تاجر برادری کو نصیحت کریں کہ وہ دکانوں سے باہر نہ تو مال لگائیں نہ کسی کو بیٹھنے کی اجازت دیں یہ ان کا عوام پر احسان ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر