معذورافراد معاشرہ کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہے، بریگیڈیئر نسیم انور

معذورافراد معاشرہ کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہے، بریگیڈیئر نسیم انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان) پاک فوج 6thبریگیڈ کے بریگیڈئر نسیم انور اور ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سپشل پرسن ہمارے معاشرے کی ایک قیمتی سرمایہ ہے اسلئے ہمیں ملکر ان لوگوں کو برابری کی بنیاد پر محبت دینا چایئے انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کی تاریخ دیکھا جائے تو دنیا میں سب سے زیادہ کامیابیاں اور تاریخی کردار ہی ان سپشل پرسن لوگوں نے سرانجام دی ہے انہوں نے کہا کہ سپشل لوگوں کی سب سے زیادہ احساس پاک فوج کو ہے کیونکہ پاک فوج کے زیادہ ترجوان اور افسرز ملک وقوم کیلئے اس مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں انہوں نے تمام ذمہ داروں اور ذمہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سپشل پرسن کا خصوصی خیال رکھ کر انکو انکی مقام دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کالج میں 3دسمبر کے حوالے سے پاک فوج اور امنگ ویلفئیر سوسائٹی سوات کے زیر نگرانی عالمی یوم سپشل پرسن کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حضرت شاہ نعیم سلطان یوسف خان عنایت اللہ اسماعیل سپشل پرسن شاعر حبیب نواز انقلاب قاری حسن اوردیگر افراد اور سپشل بچوں نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر علاقہ معززین منتخب نمائندوں وی ڈی سی ممبران اور زندگی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ پاک فوج کے کرنل شاہد بشیر ایس پی اپر سوات مشتاق احمد اسسٹنٹ کمشنر زمین خان مہمند بہادر خان کیپٹن وقاص ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ایس ڈی ایف او مٹہ عمر خطاب وزیر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سپشل لوگ اس وقت ملک کی ایک قیمتی سرمایہ ہے اور ہم سب کو ملکر اپنے اس قیمتی سرمایہ کو وہی مقام دینا چایئے جو ہم عام لوگوں اور بچوں کو دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان سپشل لوگوں کو انکی صلاحیتوں کومنوانے کیلئے مواقع پیدا کرکے اور وسائل دی تو یہ لوگ ملک وقوم کی ترقی میں عام لوگوں کی نسبت زیادہ موثر کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے ذمہ دار اداروں سے اپیل کی کہ وہ سپشل پرسن لوگوں اور خاص کر بچوں اور ان لوگوں کی اداروں سے تعاون کریں اس موقع پر امنگ سپشل ایجوکیشن سکول مٹہ کی طلباء سمیت دیگر سپشل پرسن اور دیگر سکولوں کی بچوں نے خوب اپنی صلاحیتوں کی مظاہرہ کیا اور موجود لوگوں سے خوب داد حاصل کی تقریب میں بریگیڈئر نسیم انور کے طرف سے قاری حسن کو دس ہزار روپے کاانعام بھی دیا گیا جبکہ اخر میں مہمانوں نے شرکاء پر شیلڈز بھی تقسیم کی تقریب میں مرحوم ڈائریکٹر جنرل اف انوسمنٹ اور امنگ سکول کے ڈائریکٹر نعیم سلطان کے والد امیر سلطان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی