شیر گڑھ ،ٹریکٹر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار طالب علم 1 جاں بحق ،دوسرا زخمی

شیر گڑھ ،ٹریکٹر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار طالب علم 1 جاں بحق ،دوسرا زخمی

شیرگڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ میں دو طالب علم موٹر سائیکل سوار ساتھی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر ایک موقع پر جان بحق جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق با ئیزئی پبلک سکول کے دو طالب علم ساتھی اسد اللہ ولد سردار حسین اور تیمور خان ولد شہزاد گل ساکنان موٹی بانڈہ پرچہ دینے کے بعد اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ شاہ ڈھنڈ پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر اوور ٹیک کرتے ہوئے پھسل کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگئے جس کے نتیجے میں اسد اللہ ولد سردار حسین موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ تیمور ولد شہزاد گل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر