ثقافت اورآرٹ کے فروغ حکومت کا اولین ترجیح ہے ،شہباز خان

ثقافت اورآرٹ کے فروغ حکومت کا اولین ترجیح ہے ،شہباز خان

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈائریکڑ کلچر خیبر پختونخوا شہباز خان نے کہاکہ صوبہ میں تقافت و آرٹ کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے جس سے ایک جانب صوبہ کی ثقافت اجاگر ہورہی تو دوسری جانب نئی نسل میں کچھ کرنے کا جذبہ بیدار ہورہا ہے وہ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں خطاطی و مصوری نمائش کے افتتاح موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے اس موقع پرعباس فاموری ڈائریکٹر خانہ نے بھی اظہار خیال انہوں نے کہاکہ فرہنگ پشاور نے اس سلسلے میں کہا دوروزہ نمائش کا مقصد صوبے میں پینٹنگ آرٹ کو فروغ دینا ہے ۔خانہ فرہنگ پشاور جو کہ فارسی ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے پشاور میں ایک بڑا مقام رکھتا ہے۔قبل ازیں ملک عظیم مصورہ مسنز غزالہ سرفراز کی دستی کاغذ پر خطاطی اور مصوری کی دو روزہ نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر ثقافت پشاور جناب شہباز خان نے کیا۔ مہمان خصو صی نے کیا کہ خانہ فرہنگ صوبے میں نہ صرف فنون لطیفہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے بلکہ فارسی ادب کی تدریس بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ خانہ فرہنگ ایران میں مصوری، فارسی ادب اور خطاطی کی کلاسز کا انعقادکیا جاتا ہے اس سلسلے میں جو لوگ ادب و ثقافت میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کلاسز میں ان کی شرکت بلا مانع ہے۔ نمائش میں شامل شرکا نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد سے صوبے کے مصوروں کی خوصلہ افزائی ہوسکے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر