تیمرگرہ ،خصوصی افراد کی بحالی معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے ،آر پی او
تیمرگرہ( بیو رورپورٹ ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی معاشرے کے تمام طبقات کی یکساں ذمہ داری ہے ، خصوصی بچوں کے حقوق حوالے سے ریاست کے سا تھ سا تھ خیراتی ادارے اپنا منظم کردار اداکریں ،گزشتہ روز ملک کے دوسرے حصوں کی طرح لوئیر دیر میں بھی خصوصی افراد کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں وادی تالاش ارمغان سنٹر کے مقام پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی بچوں کے علاوہ اُ ن کے والدین ،مشران اور علما ء کرام نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید خان وزیر تھے ،تقریب سے اپنے خطاب میں آر پی او ملاکنڈ سعید خان وزیر، اُ مہ ویلفےئرٹرسٹ کے بانی مولانا محمد ادریس ،ایس ایس پی راحت خان،وزیر اعلی کے سابق مشیر مولانا محمد رحیم حقانی،ڈاکٹرنیک محمد خان ودیگر نے معاشرے میں خصوصی افراد کے حقوق، تعلیم و تربیت اور اسلامی معاشرے میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،مقررین نے کہا کہ نادار ،غریب اور پسے ہوئے طبقات کی مدد نہ صر ف ریاست بلکہ معاشرے میں مو جو د مخیر حضرات کی بنیادی ذمہ داری ہے ،اس حوالے سے تمام افراد اپناکردار ادا کریں جوکہ دنیاوی اخری کامیابی کا سبب ہے، اس موقع پر حکومت سے خصوصی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی اور خصوصی افراد کے لئے بس اسٹینڈ بشمول اہم مقامات پر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے مطالبات کئے گئے ،تقریب میں خصوصی بچوں نے ملی نغمیں ،نعت ،ترانے اورٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ،شرکاء نے خصوصی سنٹر میں بچوں کے ہا تھوں تیار کردہ اشیاء میں دلچسپی کا اظہار کیا