باڑہ میں معذور وں کا عالمی دن منایا گیا

باڑہ میں معذور وں کا عالمی دن منایا گیا

باڑہ (نمائندہ پاکستان )فاٹا کے سپیشل پرسن ڈیسیبل آرگنائزیشن نے باڑہ میں معزوروں کا عالمی دن منایا گیا جس میں مہمان خوصوصی ایم این اے اقبال آفریدی تھے ۔ہر سال 3 دسمبر کو معزوروں کا دن منایا جاتا ہے اقبال آفریدی نے کہاں کہ معزوروں کو حکومت ہر محکمہ میں اپنا کوٹہ دیتا ہے حواں وہ تعلیم ہوں یا نوکری اس میں ان کا اپنا حصہ ہے لیکن اس پر عمل درآمد کو یقنی بنایا جائے گا اور اسمبلی فورم پر ان کے لئے بات کرونگا ۔اور ان کے حقوق دلوانے تک ہر داروازے تک جاونگا ۔ ان کے صدر ایاز آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے مطالبہ کر دیا کہ صحت تعلیم ہمیں فراہم کیا جائے اور ماہانہ وظیفہ مقرر کی جائے ۔انہوں کہاں کہ سپورٹس میں ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہے جو ایجنسی منیجر نے رواں رکھا ہے ان کا احتساب کیا جائے اور ہمیں ان سے اپنا حق دلایا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر