پشاور اور مضافات کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، اشتیاق ارمٹر

پشاور اور مضافات کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات محمد اشتیاق اُومڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پشاورومضافات کو جدید اور خوبصورت بنانے اور عوام کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مو ثر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سڑکوں پر غیرضروری سپیڈ بریکرز اور نا جائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کا روائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صحت و تعلیم اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہیں اسیلئے موجودہ حکومت اپنے دور میں تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کر رہی ہے اور صوبے میں تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں اور سڑکوں سمیت دیگرادھورے بھی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پرموضع دلہ زاک میں لوگوں کو آمدورفت میں مزید آسانیاں و بہتری کے لئے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا اور سڑکوں پر روکاٹیں ختم کرانے کی ہدایت بھی جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل و مشکلات کے دلدل سے نکالیں گے اور دستیاب وسائل کے اندر صوبے اور عوام کوہر ممکن ریلیف دیں گے اور اس ضمن میں ہر مثبت اقدام بھی اٹھائیں جا ےئنگے

مزید : پشاورصفحہ آخر