ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے عملہ کے مسائل حل کرینگے ،ڈی سی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے عملہ کے مسائل حل کرینگے ،ڈی سی

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )مالاکنڈلیویزکے ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ مالاکنڈلیویزفورس سیداقبال حسین باچانے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے عملہ عوام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ہسپتال کے عملہ کودرپیش مسائل ہم ہنگامی بنیادوں پرحل کردیں گے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنا نہ ہوان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے گزشتہ روز بٹ خیلہ ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان کے زیرصدارت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈاکٹرسعیدالرحمان نے ڈپٹی کمشنر کوہسپتال کے عملہ کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا۔انہوں نے ان کویقین دلایاکہ ہسپتال کے عملہ کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے تاکہ علاقے کے عوام کودرپیش مشکلات کاسامنا نہ انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ ہسپتال میں زیرتعمیربلڈنگ جلدمکمل ہوجائیگی جس سے علاق کے عوام کے سترفیصد مسائل خودبخودحل ہوجائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر