رستم ،مشیر حمایت اللہ خان سے قائمقام ضلع ناظم مردان کی ملاقات

رستم ،مشیر حمایت اللہ خان سے قائمقام ضلع ناظم مردان کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر) قائمقام ضلع ناظم مردان اسد خان کشمیری کا مشیر وزیر اعلیٰ انرجی اینڈ پاور حمایت اللہ خان سے ملاقات ، ملاقات کے دوران ضلع بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ، ضلع کونسل مردان کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام ضلع ناظم مردان اسد خان کشمیری نے گزشتہ شام وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر انرجی اینڈ پاور حمایت اللہ خان سے اُن کے رہائشگاہ پر ملاقات کی اس دوران ضلع ناظم نے ضلع بھر میں بجلی کی بحران، مردان میں سرکاری سطح پر ٹرانسفامر ز مرمت ورکشاپ کے قیام سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر حمایت اللہ خان نے فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ، ضلع ناظم نے اُن کو ضلع کونسل مردان کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی، ضلع ناظم اسد کشمیری نے مشیر وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مردان میں بھی بجلی کے بے شمار مسائل ہیں جن کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ کے مشیر انرجی اینڈ پاور حمایت اللہ خان سے تفصیلی ملاقات کی وہ ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت کرکے اراکین ضلع کونسل کی موجود گی میں بجلی کے حوالے مسائل حل کرانے کی نہ صرف یقین دہانی کرائیں گے بلکہ ساتھ ہی میگا پراجیکٹس کے اعلانات بھی کریں گے ۔۔۔