نوشہرہ بمقابلہ مردان فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ

نوشہرہ بمقابلہ مردان فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسو ایشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام گذشتہ روز ASCکالونی نوشہرہ میں ضلع نوشہرہ بمقابلہ ضلع مردان فل کنٹکٹ شن کیو کشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوشہرہ ،مردان اور جہانگیرہ کے مختلف کلبوں کے 84کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری عنایت اللہ خان، خورشید شباب، انٹر نیشنل پلئیر سیف اللہ ، ابراہیم سیکرٹری ضلع مردان، زین العابدین، شمس العارفین نے ٹیکنکل آفیشل کے فرائض انجام دئیے۔ جبکہ سیکرٹری نوشہرہ ڈسٹرکٹ شاہ فہد، سیکرٹری صوابی غلام علی ، واجد علی شاہ، صالح محمد ، عمر گل ،اختر علی ، شعیب خان اور عمران خان ٹورنامنٹ آرگنائزر عبید الرحمن بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ چھ ویٹ کٹیگریز میں ہوئے(۱) ہیوی ویٹ گروپ میں ASCنوشہرہ کے دانیال نے پہلی، عبد اللہ نے دوسری اور زبیر نے تیسری(۲) مڈل ویٹ گروپ میں Misمردان کے شہاب خان نے پہلی ،عمارہ سینٹر نوشہرہ کے شہاب نے دوسری جبکہ مردان ٹائن کے نور اللہ نے تیسری (۳) لائٹ ویٹ گروپ میں Misمردان کے فضل ہادی نے گولڈ، وقاص سلور ، رفیع اللہ نے براؤنز(۴) فیدر ویٹ گروپ میں خیبر اکیڈمی نوشہرہ کے خان شیر نے اول Misمردان کے عباس دوم اور ASCنوشہرہ کے جمال سوم رہے۔(۵) سپیشل فیدر ویٹ میں ASCنوشہرہ کے ہارون نے پہلی، ذاکر نے دوسری اور عمارہ اکیڈمی کے موسیٰ نے تیسری(۶)فلاور ویٹ گروپ میں ASCنوشہرہ کے یاسر نے گولڈ، جہانگیر ہ کے حسن نے سلور اور سمیر نے براؤنز میڈل جیتا۔ انٹر نیشنل جج و ریفری ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (WKO)جاپان (شیھان) صاحبزادہ الہادی تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر