پارا چنار ،دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ہزاروں افراد معذور ہوگئے ،یوسف لالہ

پارا چنار ،دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ہزاروں افراد معذور ہوگئے ،یوسف لالہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ معذور ہو گئے ہیں جنکی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے پاراچنار میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما اور نسیم یوسف ویلفیر سوسائٹی کے چئیرمین یوسف لالہ نے کہا قبائیلی علاقوں دہشت گردی سے جہاں دیگر نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ معذور ہو گئے ہیں ان معذور افراد کی دادرسی اور امداد کے لئے کوئی خاص ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے معذور افراد مختلف قسم مسائل کاشکار ہیں حکومت اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے اقدامات اٹھائیںیوسف لالہ نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پرمعذوروں میں وھیل چئیر بھی تقسیم کئے۔