ہماری سیاست کا مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہے ،بخت جہان

ہماری سیاست کا مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہے ،بخت جہان

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی سرکل عشیزی کی جانب سے جماعت اسلامی کے نومنتحب امیر اور جنرل سیکرٹری کے اعزاز میں سابق سپیکر بحت جہان خان کی رہائش گاہ تور ورسک میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عشیزی سرکل کے عہدیداروں ،ڈاکٹر سہراج ۔نورعلی خان ۔میاں سید جہان باچا ،حاجی شیر خان ۔شمشی حوالدار اور یوسی ایلئی ون کے چئیرمین رحمت زاذہ باچا نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر محمد حلیم باچا ۔جنرل سیکرٹری عالم خان ۔سابق سپیکر بحت جہان ۔میاں سید جہان اور نورعلی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد اللہ تعالی کی رضاء کی حصول ہے ۔جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح اقتدار تک محدود جماعت نہیں ہے ۔جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کو فکر اخرت پر یقین رکھنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ۔ملک کے تمام ادارے خسارے میں ہیں ۔جبکہ حکمرانوں کے کاروبار روز بروز ترقی کررہے ہیں۔پاکستان پر حکمرانی کے لئے باہر ممالک سے بندے لائے جارہے ہیں ۔جو اپنا اقتدار پوراکرکے واپس چلے جاتے ہیں ۔حالیہ الیکشن ملک کی تاریح کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن تھا ۔جو الیکشن کے نام پر سلیکشن کیا گیا ۔مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے ساتھ ایک بہترین نظام موجود ہیں ۔جو ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ررکھتے ہیں۔نومنتحب امیر نے کہا کہ بونیر پہلے بھی جماعت اسلامی کا گڑھ تھا ۔اور انشاء اللہ مستقبل میں کوئی سیاسی قوت جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔اس موقع پر سرکل عشیزی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے نئے امیر کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر