باڑہ بازار میں پہلی بار فروٹ اور سبزی منڈی کھول دی گئی
باڑہ (نمائندہ پاکستا ن )باڑہ بازار میں پہلی بار فروٹ اور سبزی منڈی کھول دی گئی جس کا افتتاح ایم این اے اقبال آفرید ی نے کیا جس میں عالمی سطح تک کاروبار ہوگا جن میں باقاعدہ خرید وفروحت کے لئے بولی لگی ۔اقبال آفریدی نے کہاں کہ منڈی کی وجہ سے باڑہ بازار آباد ہوگا اور کاروبار میں اضافہ ہوگا جس میں بہت سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور علاقے کے لوگ اس سے مستفید ہونگے ۔ساجد نے کہا ں کہ منڈی بولی ہر روز صبح ایک گھنٹہ کیلئے ہوگی جو صبح چھ بے سے لے کر سات بے تک ہوگی اس کے بعد نہیں ہوگی وقت کے ساتھ اس میں توسیع ہوگی اور اس منڈی سے مال اور علاقوں کو سپلائی ہوگی انہوں ایم این اے اقبال آفریدی کا شکریہ ادا کیا ۔