ضلع کونسل مالاکنڈکی دوخالی نشستوں پرانتخابی عمل مکمل

ضلع کونسل مالاکنڈکی دوخالی نشستوں پرانتخابی عمل مکمل

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ضلع کونسل مالاکنڈکی دوخالی نشستوں پرانتخابی عمل مکمل لوئربٹ خیلہ سے سکندرحیات اورتھانہ خاص سے اشفاق احمد نے ٹاس جیت کربلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈکے یونین کونسل کے ممبرامجدعلی شاہ اوریونین کونسل تھانہ خاص کے ضلعی کونسلر کفایت اللہ بابوجی نے گزشتہ الیکشن میں مستعفی ہوکرصوبائی اسمبلی میں حصہ لیاتھا جس کی وجہ سے ان کے نشستیں خالی ہوگئے تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے 23دسمبرکوہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی اورازادامیدواروں سمیت کل اٹھارہ امیدواروں نوکاغذات نامزدگی وصول کی تھی جسمیں 4دسمبرکوجمع کرانے کی اخری تاریخ مقررکی گئی تھی گزشتہ روزتمام سیاسی پارٹیوں کے صلاح ومشورے پرانہوں نے مشترکہ طورپرٹاس کرنے پرفیصلہ کیایونین کونسل لوئربٹ خیلہ پیپلزپارٹی کے امیدوارسکندرحیات اوریونین کونسل تھانہ خاص اشفاق آحمدجے جیت کربلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر