رستم ،پی ٹی آئی کی تنظیم نو ،رشید خان صدر منتخب

رستم ،پی ٹی آئی کی تنظیم نو ،رشید خان صدر منتخب

رستم(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کٹہ خٹ کی تنظیم مکمل ہوئی ، رشید خان صدر جبکہ افسر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں یونین کونسل کٹہ خٹ کا ایک ہنگامی اجلاس حجرہ حاجی اسد خان دوبئی اڈہ میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کونسلر وقار خان ، ناظم ویلج کونسل کوتر پان رشید خان، نائب ناظم ویلج کونسل کٹہ خٹ راشد خان کے علاوہ دیگر سابقہ عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر یونین کونسل کٹہ خٹ کیلئے تنظیم نو کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر رشید خان ، سینئر نائب صدر خانی گل، نائب صدر غفران گل، جنرل سیکرٹری افسر خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عسکر خان، جائنٹ سیکرٹری اسلام گل، فنانس سیکرٹری فخرعالم خان، انفارمیشن سیکرٹری یوسف خان منتخب کئے گئے ، کابینہ ماہانہ اجلاس طلب کرکے سابقہ ماہ کی کارگزاری اور آئندہ ماہ کیلئے لائحہ عمل طے کریگی، ہر اجلاس میں ماہانہ فنڈز بھی فنانس سیکرٹری کے پاس جمع کیا جائے گا تا کہ تنظیمی اُمور کو چلانے میں مالی مشکلات کا سامنا نہ ہوں ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر