مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے

مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) بندہ مومن جب اظہار محبت آپؐ سے کرے تو پھر اسییہ دیکھنا ہوگا کہ یہ وہ بارگاہ ہے جہاں محبت بھی اصول و ضوابط کی پابند ہے اور یاد رکھیں کہ ہم’ولادت باسعادت کو مناتے ہیں، ضرور منانا چاہیے۔ یہ تمام جہانوں کے لئے باعث رحمت ہے اور جب ہم بعثت رحمت عالمﷺ کے موضوع پر بات کریں گے تو انسان کی زندگی اسوہ رسول کی پابند ہو جاتی ہے اور اللہ کریم قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے مومنین پر احسان فرمایا کہ ان میں نبی رحمتﷺ کو مبعوث فرمایا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان امیر عبدالقدیر اعوان نے سالانہ کانفرنس بعثت رحمت عالم ﷺ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اس ملک میں جب تک نظام قانون اور نظام عدل کا نفاذ پوری طرح نہ ہوگا اس وقت تک کوئی بھی شعبہ درست نہیں ہو سکتا کیونکہ جب تک کسی بھی ملک میں اس کے قانون کا اطلاق ہر ایک پر یکساں نہ ہو، اس وقت تک انصاف کے تقاضے نہیں پورے ہو سکتے۔ اور ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ ریاست تھی جس میں ہر ایک کے لئے یکساں قانون کا نفاذ تھا اور خونی رشتے کسی فیصلہ میں نہ حائل نہیں ہوتے تھے۔ جلسہ سے لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ اس علاقہ کی نہیں بلکہ پوری عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت تھے۔ انہوں نے کوئی پہلو تشنہ نہیں چھوڑا جس میں اس کے متلاشی جس شعبہ میں چاہیں انہیں ہر موضوع پر تحریر و تقریر ملے گی۔ جنرل (ر) حمید گل مرحوم کے صاحبزدے اور تحریک نوجونان پارٹی کے چیئر مین محمد عبداللہ گل نے مولانا محمد اکرم اعوانؒ کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محمد رسول اللہﷺ کے نظام کے بغیر آزادی ناممکن ہے اسی لئے انہوں نے رب کی دھرتی رب کا نظام کا نعرہ بلند کیا۔ کشمیر والوں سے پوچھیں، فوج سے پوچھیں، ان کی نظر میں مولانا محمد اکرم اعوانؒ کا ایک بلند مقام ہے۔ محمد زبیر گوندل امیر جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے بھی خطاب کیا اور اس کے علاوہ جلسہ میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات جن میں امجد علوی‘بیرسٹر وسیم، سردار شیر جمیل‘ سردار منصور حیات ٹمن،عظمت حیات،محمد اکرم، کیپٹن افضل، قاضی وسیع الرحمن، ملک مظہر اقبال، محمد عبداللہ گل اور دیگر نے شر کت کی۔ آخر میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کی بھلائی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔