اسسٹنٹ کمشنرلوئر مہمند غیر قانونی طور پر نیپرائیڈ لیز نہ کریں،ملک شیر رحمان

اسسٹنٹ کمشنرلوئر مہمند غیر قانونی طور پر نیپرائیڈ لیز نہ کریں،ملک شیر رحمان

چارسدہ (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرلوئر مہمند غیر قانونی طور پر نیپرائیڈ لیز نہ کریں ورنہ خالات کی خرابی کی زمہ داراسسٹنٹ کمشنر ہوگی۔نپرائیڈ کے غیر قانونی طور پر لیز کرنے سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ نپیرائیڈ کو لیز پر دینے کا عرصہ دراز سے تنازعہ چل آرہا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں اور اب بھی تا حال تنازعے کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمانگرہ تحصیل امبار مہمند ایجنسی کے رہائشی ملک شیر رحمان اور ملک حاجی وحید اللہ صافی اور ملک غفر علی نے اپنے اخبار ی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند غیر قانونی طور پر نیپرائیڈ کو لیز پر دیتے ہیں ۔ جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ برابر ناانصافی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند نے غیر قانونی طورپر لیز کیا اور حاجی رحمان کے نام پر کردیا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس سلسلے میں اوعلیٰ حکام کو کئی بار تحریر ی طور پر مزکورہ مسئلے سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور نیپرائیڈ کو غیر قانونی طریقے سے لیز پر دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اور مزکورہ اے سی کے تبادلے کی وجہ سے وہ متنازعہ کردار ادا کر رہا ہے جو کہ نا مناسب ہے ۔اگر حکومت کے اعلیٰ حکام نے لیز بند نہ کیا تو لوئر مہمند کے عوام رائے راست اقدام پر مجبور ہونگے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ کوئر مہمند میں نپیرائیڈ کو غیر قانونی طریقے سے لیز پر دینے پر پاندی عائد کریں ۔ تاکہ علاقے کے عوام کی مایوسی کا آزالہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نپیرائیڈ کو لیز پر دینے کیلئے طریقہ کا ر وضع کرکے قانونی طور پر لیز پر دیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر