شبقدر میں یوم معذور کے حوالے سے آک کا انعقاد

شبقدر میں یوم معذور کے حوالے سے آک کا انعقاد

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پولیس چوکی جہانگیرہ کی کاروائی،دوران ناکہ بندی 2 ملزمان حراست میں لئے گئے، زیارت گل کے قبضہ سے کلاشنکوف جبکہ طارق حسین کے قبضہ سے766 گرام چرس برآمد۔اس سلسلے میں انچارج پولیس چوکی جہانگیرہ الطاف خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ دیگرپولیس اہلکاروں کے ہمراہ چوکی جہانگیرہ کے پاس مین جہانگیرہ صوابی روڈ پر معمول کی ناکہ بندی کے دوران مشتبہہ گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران ملزم طارق حسین ساکن شیدو سے جامہ تلاشی کے دوران انکے قبضہ سے766 گرام چرس برآمد کرکے حراست میں لے لیا جبکہ ایک اورکاروائی میں ملزم زیارت شاہ ساکن پشاور کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد ہونے پر اُسے بھی پابندسلاسل کردیا الطاف خان کامزید کہنا تھا کہ ڈی پی او صوابی سیدخالد ہمدانی کی سخت ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل لاہور اقبال خان کی نگرانی میں پولیس چوکی کے پاس بلاناغہ ناکہ بندی کی جارہی ہے جبکہ رات گئے تک پٹرولنگ کرکے گشت کی بھی سختی سے ہدایات کی گئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ علاقہ میں امن وامان کی صورت حال میں قدرے بہتری آئی ہے ہوائی فائرنگ کے متعلق انکا کہنا تھا کہ اگرچہ ہوائی فائرنگ سے لوگ مکمل طور پر باز نہیں آرہے ہیں تاہم جہاں سے بھی ہوائی فائرنگ کی آواز آرہی ہوتی ہے فوراًپولیس نفری کے ہمراہ وہاں پہنچ جاتے ہیں اورمرتکب افراد کے خلاف بلاتفریق ضرورقانونی کاروائی کی جارہی ہے اس ضمن سے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوتی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر