پاکستانی ڈاکٹرز امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،ڈاکٹر اسد شاہ
مردان(بیورورپورٹ) شکاگو امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کمیونٹی کے رہنما ممتاز معالج ڈاکٹر اسد شاہ نے کہا ہے کہ شکاگو سمیت امریکہ کے دیگر ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز نہ صرف امریکہ کی ترقی میں اہم کردار اد کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں میل دور اپنے وطن پاکستان کے تمام معاملات کے ساتھ جوڑے ہوئے ہے اور وطن کی محبت دلوں میں لیکر اپنی پیش ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے ۔۔ سینئر صحافی ہدایت الرحمن ہوتی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر قوم پرست رہنما سید عمر خان اور ڈاکٹر منظور خان بھی موجود تھے پاکستانی ڈاکٹروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بننے والی تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح بہبود اور بالخصوص اورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیگی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی اعتماد اور وقار کو بحال کریگی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی نامزدگی کو پاکستانی عوام اور بالخصوص اور سیز پاکستانیوں کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔