کاٹلنگ اور گردونواح میں گیس کی ناروالوڈشیڈنگ، تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے

کاٹلنگ اور گردونواح میں گیس کی ناروالوڈشیڈنگ، تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ اور گرد و نواح میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے سابقہ ریکارڈ تھوڑ دیئے۔سکول کے بچے اور کاروباری حضرات کیلئے صبح کا ناشتہ ناپید،بچے بغیر ناشتہ سکول جانے سے انکاری والدین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ان خیلات کا اظہار ضلعی کونسلر محمد کمال سماجی کارکن فضل حسین اقبال چشتی بازار جنرل سیکرٹری فرمان غنی نے کاٹلنگ پریس کلب میں پریس کانفنس کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ظالمانہ اقدام ہے،بچے صبح اٹھتے ہی ناشتے کیلئے روتے ہیں کاروباری حضرات نے ہوٹلوں میں ڈھیرے ڈال دیئے بچے بغیر ناشتہ سکول جانے سے انکاری ہے۔سوئی گیس ریجنل منیجر مردان ڈویژنل سے بار باررابطہ کیا لیکن مگر موصوف اپنے ایپیشنسی میں مصروف ہے حکومت گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے باوجود وہ اپنے من مانیوں میں مصروف ہے علاقے میں گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ سے علاقے کے خواتین پھونکیں مارنے سے بیمار ہوکر بد دعائیں شروع کردی ۔علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاٹلنگ میں گیس کا ناروا لوڈشیڈنگ بند کیا جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوجایئنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر