سٹاک ایکسچینج کو ڈالر کا جھٹکا ، انڈیکس 13بالائی نفسیاتی حدوں سے گر گیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھنے اورشرح سود میں ڈیڑھ فیصداضافے کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 13بلائی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 2 کھر ب 41ارب 62 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت39.29فیصدکم اور85.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پیرکوکاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھنے اورشرح سود میں ڈیڑھ فیصداضافے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 39011پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔سرمایہ کاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی جبکہ چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے، اسی اثناء غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 39100کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہامارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس1335.43پوائنٹس کمی سے 39160.60پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،313کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب41ارب62کروڑ44لاکھ36ہزار46روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78 کھر ب25 ارب70 کروڑ 49لاکھ30ہزار581روپے ہوگئی ۔پیرکومجموعی طور پر16کروڑ43لاکھ71ہزار110شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت 10کروڑ 64لاکھ18ہزار4200 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پنجاب آئل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت10.49روپے اضا فے سے221.49روپے اورواہ نوبل کے حصص کی قیمت7.25روپے اضافے سے321.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت384.00روپے کمی سے8611.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت118.90روپے کمی سے2259.20روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ94ہزار500شیئرز کیساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت49پیسے کمی سے13.00روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ73لاکھ85ہزار500شیئرز کیساتھ دوسرے نمبرپر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے کمی سے5.35روپے ہو گئی ۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس619.96پوائنٹس کمی سے18704.08پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2444.73 پوائنٹس کمی سے65944.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس883.35پوائنٹس کمی سے28498.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مندی
کراچی (سٹاف رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1222ڈالرسے بڑھ کر1228ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں128روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت64350روپے سے گھٹ کر64200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت55170روپے سے گھٹ کر 55042روپے ہوگئی۔پیرکوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت860روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت737.31روپے پرمستحکم رہی ۔
سونا قیمت
کراچی (سٹاف رپورٹر) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملاجلارجحان رہا،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر اتار چڑھاؤ قیمت خرید میں55پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قدر میں 3روپے سے زائد کی کمی بھی دیکھی گئی تاہم بعد ازاں ایک بار پھرڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیاتاہم اتار چڑ ھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرامریکی ڈالر کی قیمت خرید136.70 سے بڑھ کر137.25روپے اور قیمت فروخت137.70سے گھٹ کر 137.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید137.00اورقیمت فروخت 138.00روپے پرمستحکم رہی۔پیرکویوروکی قیمت خرید میں20پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں1.00 روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید154.70سے گھٹ کر154.20روپے اورقیمت فروخت 156.20 سے بڑھ کر156.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید174.50 سے گھٹ کر173.50روپے اورقیمت فروخت 176.00 سے گھٹ کر 175.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.50روپے سے گھٹ کر 36.40 اورقیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.80 جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.30روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 37.80 سے گھٹ کر 37.40روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔
کرنسی ریٹ