آرمی چیف سے مصر ی سفیرکی ملاقات خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے مصر ی سفیرکی ملاقات خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک مصر تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق مصری سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر احمد محمد یعقوب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک مصر تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نلاقات

مزید : صفحہ اول