مال روڈ پر تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم

مال روڈ پر تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کے کیس میں مال روڈ پر تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ ہال روڈ پرلٹکتے تاروں کے خاتمے کے لئے 24گھنٹوں کے اندر نئی تاریں خرید کر آج 4دسمبر سے بجلی کی لٹکتی تاریں ختم کرنے کے عمل کا آغاز کیا جائے۔عدالت نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوتاہی ہوئی تو کاروائی ہو گی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ مال روڈ اور اس پر موجود عمارتیں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں ،اشتہاری بورڈوں کی بھرمار نے مال روڈ کے حسن کو گہنا دیا ہے ،اسے اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر