ایگزیکٹو کونسل کی صوبہ جنوبی پنجاب کا دار الحکومت بہاولپور بنانے کی سفارش

ایگزیکٹو کونسل کی صوبہ جنوبی پنجاب کا دار الحکومت بہاولپور بنانے کی سفارش

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اکثریت نے صوبے کا دار الحکو مت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی، گزشتہ روز منعقد ہونیوالے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور و فا قی کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے،جن میں سے اکثریت ایگزیکٹو کونسل ارکان نے بہاولپور کو جنوبی پنجاب کا دارالحکومت بنانے کی خوا ہش کا اظہار کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی کی اس تجویز سمیت دیگر سفارشات کو وزیر اعظم نے غور وغوض سے سناکیونکہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے ۔یاد رہے وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی صوبے سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیرِ اعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں عارضی سیکر یٹریٹ اور دار الحکومت کیلئے سفارشات دی جانی تھیں،دوسری جانب حکومت پہلے مرحلے پر انتظامی سیکرٹریٹ اور پھر نئے صوبے کا قیام چا ہتی ہے، وزیر اعظم ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات کا جائزہ لے کرحتمی فیصلہ کرینگے ۔چند دن قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا ان سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا؟ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب میں ریفا ر مز کا جلد اعلان ہوگا۔

کونسل سفارش

مزید : صفحہ اول