قتل کیس،ایک مجرم کو سزائے موت ،دوسرے کو عمر قید،3ملزم بری
لاہور(نامہ نگار)گھر میں گھس پر ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں میں سے ایک کو سزائے موت اوردوسرے کو 25سال عمرقید کی سزاکاحکم سنادیاہے جبکہ مقدمہ میں شریک 3ملزموں کو بری کردیاہے۔پانچوں ملزمان کے خلاف 2011 میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایڈشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم نے گزشتہ روز شہادتوں اور گواہان کو مد نظر رکھتے ہوئے مجرم یعقوب کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم جرم پطرس کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایاہے ،مقدمہ میں شریک عامر سمیت 3 ملزمان کو فاضل جج نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے ۔