محمود الرشید56کمپنیوں کا معاملہ پنجاب کابینہ میں اٹھائیں،ہائیکورٹ

محمود الرشید56کمپنیوں کا معاملہ پنجاب کابینہ میں اٹھائیں،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے دائر کیس میں درخواست گزارصوبائی وزیر میاں محمودالرشید کو ہدایت کی ہے کہ 56کمپنیوں کامعاملہ پنجاب کابینہ میں اٹھایا جائے ،عدالت نے قراردیا کہ میاں محمود الرشید نے جب یہ درخواست دائر کی تھی ،وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے ،اب وہ خود حکومت میں ہیں ،وہ یہ معاملہ کابینہ میں اٹھائیں اور 7دسمبر کو اس بابت رپورٹ اور کابینہ کے میٹنگ منٹس عدالت میں پیش کریں ۔عدالت نے میاں محمود الرشید سے کہا کہ وہ ان کمپنیوں کے مستقبل کے فیصلہ کے لئے پنجاب کابینہ سے منظوری لیں،درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ء نے موقف اختیا رکیا کہ یہ کمپنیاں جو کام کررہی ہیں ،آئین کے تحت یہ مقامی حکومتوں کا اختیار ہے ،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو غیر قانونی طور پر پبلک سیکٹر کمپنیوں کے سربراہان لگا یا گیا،قانون کے مطابق کوئی بھی حکومتی رکن اسمبلی پبلک سیکٹر کمپنی کا سربراہ نہیں لگ سکتا ۔اس کیس کی مزید سماعت 7دسمبر کو ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -