سابق ایم ڈی پیپکو اور پنجاب کوآپریٹو بینک کیسوں کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی

سابق ایم ڈی پیپکو اور پنجاب کوآپریٹو بینک کیسوں کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پیپکو رسول محسود اور پنجاب کوآپریٹو بینک کیسوں کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی ۔رسول محسود کو 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم پرالزام ہے کہ اس نے ٹرانسفارمر کی خریداری میں مالی بے ضابطگی کی تھی،اسی طرح احتساب عدالت نے پنجاب کوآپریٹیو بینک میں 10 کروڑ روپے کرپشن کیس کی سماعت بھی آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

،اس کیس میں ملزمان میں لیاقت درانی، محمد ساجد عرف بوٹا اور طاہر اقبال شامل ہیں،ملزمان کو 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان لیاقت درانی وغیرہ پر دیگر ساتھیوں کی مدد سے10 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر دیگر بینکوں میں منتقل کرنے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی