ٹرمپ جان گئے مستحکم پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا

ٹرمپ جان گئے مستحکم پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا

سابق آرمی چیف جنرل (ر) ضیاالدین بٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط خوش آئند بات ہے لیکن اس خط پر پاکستانی قیادت کو ایزی نہیں لینا چاہئے اور خو ش نہیں ہونا چاہئے لیکن ایک بات امریکہ کو پتہ چل گئی ہے کہ مستحکم پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نت نئی چالوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ خط کو لیکر خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی بجائے امریکہ سے تسلیم کروانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ لڑرہا ہے اور پاکستانی قربانیوں کو دنیا کو تسلیم کروانا ہو گا ۔

جنرل (ر) ضیاالدین بٹ

مزید : صفحہ اول