مستقل پٹواریوں کو کنٹریکٹ ملازمت میں تبدیل کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لاہور کا حکم معطل

مستقل پٹواریوں کو کنٹریکٹ ملازمت میں تبدیل کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لاہور کا ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مستقل پٹواریوں کی ملازمت کومبینہ طور پر کنٹریکٹ ملازمت میں تبدیل کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لاہور کا حکم معطل کر تے ہوئے آج 4دسمبر کو تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد امین اوردیگرپٹواریوں کی طرف سے دائردرخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کے وکیل سعد رسول نے موقف اختیا رکیا کہ درخواست گزار 11 برسوں سے بطور مستقل پٹواری کام کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر درخواست گزاروں کو دوبارہ کنٹریکٹ ملازم رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ڈپٹی کمشنر نے مبہم اورغیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا،قانون کے مطابق مستقل سرکاری ملازم کی ملازمت کوکنٹریکٹ ملازمت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا،ڈپٹی کمشنر نے ملازمت کی نوعیت تبدیل کرنے سے قبل پٹواریوں کو شنوائی کا نوٹس نہیں دیا،درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور کے نوٹیفکیشن کوغیرقانونی قرار دے کر کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مستقل پٹواری

مزید : صفحہ آخر