ہماری خارجہ پالیسی دنیا کو مجبور کرے گی وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کریں

ہماری خارجہ پالیسی دنیا کو مجبور کرے گی وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام ...

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ امریکی صدر نے کسی پاکستانی وزیراعظم کو خط لکھ کر پاکستان سے مدد مانگی ہے یہ پاکستان کی سفارتی اور کامیاب حکومتی پالیسوں کا نتیجہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی طرف دیکھنا پڑا ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری کو مقدم سمجھا ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی دنیا کو مجبور کرے گی کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کریں اور امریکی صدر کا خط بارش کا پہلا قطرہ ہے ہم نے امریکہ سے نہیں بلکہ امریکہ نے ہم سے مدد مانگی ہے پاکستان کو ہم مسائل سے پاک بنائینگے۔

مزید : صفحہ اول