ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 11ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواستیں مزید سماعت

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 11ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواستیں مزید سماعت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 11ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستیں مزید سماعت کے لئے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کوبھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے مقدمہ کہ فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دی ہے ۔شاہد حسین اوردیگردرخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ 7سال سے کنٹریکٹ کی بنیادوں پر ملازمت کررہے ہیں،حکومت نے بھی کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی وضع کردی ہے،حکومتی پالیسی کے باوجود انہیں ریگولر نہیں کیا جا رہا،عدالت درخواست گزاروں کو ریگولر کرنے کا حکم دے، عدالت کو بتایا گیا کہ مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی اسی نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کررہے ہیں جس پر فاضل جج نے قراردیا کہ مناسب ہو گا کہ یہ درخواست بھی مزید سماعت کے لئے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کو بھجوائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر