غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،جج کی چھٹی کے باعث سماعت 6دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل ملزمہ کو پیش کیا گیا،فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی بار بار تاریخ ملنے پر کوئی کارروائی نہ ہونے سے پریشان غیر ملکی ملزمہ عدالت میں روتی رہی۔چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کوجیل سے لاکر سیشن عدالت میں پیش کیا۔ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے چھٹی پر تھے جس کے باعث سماعت6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔