پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر خط کے نکات کاجائزہ ،مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے

پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر خط کے نکات کاجائزہ ،مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے

مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کا جائزہ لینا ہو گا اس کے بارے میں حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اس کے نکات کو اسمبلی کے سامنے لائے اور پھر وہاں سے ہی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک موجودہ حکومت نے کسی بھی قومی اور بین الاقوامی ایشو پر اپنی اسمبلی کو اعتماد میں ہی نہیں لیا ہے اور نہ ہی قومی خارجہ پالیسی کے بارے میں اسمبلی کو بتایا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اہم ایشوز پر اسمبلی کو ایک پیج پر لانے کے لئے قومی خارجہ پالیسی نمائندوں کے سامنے رکھی جائے ۔

مزید : صفحہ اول