نیشنل بینک پنجاب کی تمام برانچوں میں ٹریفک ای چالان جمع ہو سکیں گے،سی ای او سیف سٹی

نیشنل بینک پنجاب کی تمام برانچوں میں ٹریفک ای چالان جمع ہو سکیں گے،سی ای او ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ عدالت نہیں چاہتی کہ شہری گاڑیوں کے چالانوں کے جرمانے کی ادائیگی کے لئے قطاروں میں لگے رہیں۔بے ہنگم ٹریفک کے خلاف کیس میں سی ای او سیف سٹی اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل بینک پنجاب کی تمام برانچوں میں ٹریفک کے ای چالان جمع ہو سکیں گے۔نجی بینکوں میں ای چالان کے جرمانوں کی وصولی کے لئے سٹیٹ بینک سے رجوع کیا جائے گا۔نجی بینک سروس چارجز وصول کرتے ہیں ،ہم نہیں چاہتے کہ بینک جرمانے کی رقم کے علاوہ سروس چارجز وصول کریں۔عدالت کو بتایا گیا کہ ای چالان کی مدمیں 15یوم میں 15کروڑ روپے کی رقم وصول ہوئی۔

نیشنل بینک

مزید : صفحہ آخر