سیشن عدالت،مقدمہ قتل کے 2ملزم عدم ثبوت پربری

سیشن عدالت،مقدمہ قتل کے 2ملزم عدم ثبوت پربری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو بری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے ملزم شہزاد عرف چٹا اور بلاول عرف سونو کو بری کر نے کا حکم دیاہے ۔ملزمان پر 22 سالہ ماجد کو قتل کرنے کا الزام تھا ،تھانہ نشتر کالونی میں ملزمان کے خلاف2016 میں مقدمہ درج کیا گیاتھا،مقدمہ کے مطابق سنوکر کلپ میں لڑائی ہوئی تھی جہاں پر انہوں نے ایک نوجوان کو تلخ کلامی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیاتھا، مقتول کے بھائی واجد کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی