میانوالی نمل جھیل سے پانی نکالنے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی کی نمل جھیل سے پانی نکالنے کے خلاف درخواست پرپنجاب حکومت ،سیکرٹری آبپاشی اوردیگر مدعاعلیہان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے اس سلسلے میں افتخاراحمد نامی شہری کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ہیں ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ جھیل میں سے محکمہ آبپاشی کے ملازمین پانی نکال رہے ہیں ،پانی نکالنے کے باعث مچھلیاں مر رہی ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جھیل سے پانی نکالنے پر پابندی عائد کی جائے۔
میانوالی جھیل