امریکہ کا خط لکھنا بہت بڑی بات ہے حکومت خبر دار اور ہر ایشو پر جاگتی رہے

امریکہ کا خط لکھنا بہت بڑی بات ہے حکومت خبر دار اور ہر ایشو پر جاگتی رہے

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہر چال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکی صدر کے خط کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کیلئے بہترین فورم اسمبلی ہے لیکن حکومت کسی بھی ایشو پر اسمبلی کو خاطر میں نہیں لاتی ،وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی میں آکر جواب دیا کریں گے لیکن وہ اسمبلی نہیں آئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا خط لکھنا ایک بہت بڑی بات ہے اس لئے ہم حکومت کو کہتے ہیں کہ وہ خبر دار رہے اور ہر ایشو پر جاگتی رہے حکومت کو امریکہ کی ہر چال اور ہر ایشو پر اپنی عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہو گا۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول