پاکستان کا مستحکم اور خوشحال ہونا خطے میں بہتری اور مضبوطی کا باعث بنے گا

پاکستان کا مستحکم اور خوشحال ہونا خطے میں بہتری اور مضبوطی کا باعث بنے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستا ر نے کہا ہے کہ امریکہ ہو یا پھر کوئی اور ملک کوئی بھی پاکستان کے وجود سے انکار نہیں کر سکتا پاکستان کی مضبوطی میں ہی افغانستان کی مضبوطی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا مضبوط اور خوشحال ہونا خطے میں بہتری اور مضبوطی کا باعث بنے گا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ اہم قومی ایشوز بالخصوص خارجی امور کے ایشوز پر اسمبلی کو اعتماد میں لیا کرے اور اب تک کی جو بھی حکومتی پالیسی ہے اس پر فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو ان کیمرہ ہی اعتماد میں لے لیا جائے ۔
ڈاکٹر فاروق ستا ر

مزید :

صفحہ اول -