دیرینہ دشمنی ، مخالفین کی فائرنگ ، 2راہگیرجاں بحق ، مخالف زخمی

دیرینہ دشمنی ، مخالفین کی فائرنگ ، 2راہگیرجاں بحق ، مخالف زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والہ( نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ کی آبادی سکیم نمبر3 فیکٹری ایریا کے قریب دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں کی مخالف گروپ پر فائرنگ، 2 راہگیر ہلاک جبکہ مخالف محمد عمران شدید زخمی ہو گیا،حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک عمران اور علی رضا شاہ گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے، گزشتہ رات علی رضا شاہ اور ذوالفقار وغیرہ مسلح ہو کر موٹر سائیکلوں پر آئے اور مخالف ملک عمران پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میںآ کر 2 راہگیر محمد اویس ، محمد اسلم جٹ اور مخالف ملک عمران شدید زخمی ہو گئے۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہگیر محمد اویس اور محمد اسلم جٹ دم توڑ گئے جبکہ ملک محمد عمران کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -