بینک صارفین سے قرض کی واپسی کیلئے پالیسی نہ بنانے کیخلاف درخواست دائر

بینک صارفین سے قرض کی واپسی کیلئے پالیسی نہ بنانے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی)بینک صارفین سے قرضے کی واپسی کیلئے پالیسی نہ بنانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ درخواست سید حسن علی بخاری نے ندیم سرود ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں بینکوں کی جانب سے قرضے کی واپسی کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق نجی بینک قرضے کی واپسی کیلئے غیر قانونی طریقے اپناتے ہیں، قرضے کی واپسی کیلئے بدمعاشوں اور پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے،درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آئین شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنائی جائے۔

بنکوں کے صارفین

مزید : صفحہ آخر